، ڈاکٹر شاہد صدیق

آئندہ سال کا بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ آئندہ سال کا بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا،ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،

عمران خان کی قیاد ت میں حکومت ہر لحا ظ سے عوام دو ست بجٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیر اعظم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

تحریک انصا ف عوام کی خدمت کا جوایجنڈا لے کربر سراقتدار آئی ہے اسے ہر صور ت پا یہ تکمیل پہنچا یا جائے گا ، تر قیا تی کامو ں کے سامنے سپیڈ بر یکر بننے والے ملک اور قوم کے کسی لحا ط سے خیر خواہ نہیں وہ اپنے رو یہ میں تبد یلی لا ئیں۔

انہو ں نے کہاکہ تین سا لو ں میں پی ٹی آئی حکومت نے سا بق حکمرانو ں کے لیے گئے قر ضے اترانے میں گزارے ،معیشت کی بحا لی کیلئے حکومتی اقدامات سب کے سامنے ہیں .

ملک کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹ کر اپنی اولادو ں اور اپنے چہیتو ں کو نواز نے والو ں کو حکومتی پا لیسو ں پرتنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔ ان شا ء اللہ پی ٹی آئی حکومت تاریخی بجٹ پیش کرے گی اور اس میں ہر طبقے کیلئے ریلیف تر جیح ہو گا۔