لاہور(لاہورنامہ) شاہدرہ چلڈرن فیملی پارک کی تعزئین و آرائش کے حوالے سے پی ایچ اے کا اجلاس چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ چیئرمین پی ایچ اے کے شاہدرہ چلڈرن فیملی پارک کی تعزئین و آرائش کے کام کو جلد شروع کرنے کے احکامات کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ چلڈرن فیملی پارک میں جلد کام شروع کردیا جائے ۔
شاہدرہ کےشہریوں کیلئے فیملی پارک میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے شاہدرہ سمیت شہر کے چھوٹے بڑے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔شاہدرہ چلڈرن فیملی پارک میں سیروتفریحی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔