لاہور(لاہورنامہ) کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 4 میرج ہالز کو سربمہر کر دیا گیا۔ دو شادی ہالوں کے منیجرز کو گرفتار کر کے مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ انفینٹری روڈ پر الکرم میرج ہال کو شادی کی تقریب منعقد کرنے پر سیل کر کے منیجر کو حراست میں لے لیا گیا.
طلحہ میرج ہال ناظم آباد کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس آر موٹرز پرائیویٹ کو شادی کی تقریب منعقد کرنے پر سیل کیا گیا۔ ایئر پورٹ روڈ پر مغل فارم ہائوس کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔