علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 18پروازیں منسوخ متعدد تاخیر کاشکار

لاہور(لاہورنامہ) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک جانے والے 18پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کاشکارہوئیں ۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں جدہ جانے والی9741،بحرین سے آنے والی پرواز 766 ،بحرین جانے والی پرواز 767 ،ریاض سے آ نے والی پرواز 317 ، ریاض جانے والی پرواز 318،شارجہ سے جانے والی پرواز 412، دبئی جانے والی پرواز 203 ،

کراچی جانے والی پرواز313،دبئی جانے والی پرواز416،دبئی سے آنے والی417،دبئی سے آنے والی ایمریٹس ایر کی 624،دبئی سے جانے والی ایمریٹس ایر کی624،دبئی سے آنے والی پرواز625،کوئٹہ جانے والی پرواز 322،

کوئٹہ سے آنیوالی پرواز 323 ،نجی ایر لائن کی کراچی سے آنے والی 520،نجی ایر لائن کی کراچی جانے والی 521،اورکراچی سے آنے والی پرواز 302 منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔