لیہ(لاہورنامہ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ، انصاف صحت کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدل دے گی ، ماضی میں جنوبی پنجاب کو صرف ترقی کے خواب دکھائے گئے، علاقے کے فنڈز کہیں اور استعمال ہوتے کیونکہ منی لانڈرنگ کرنا ہوتی تھی۔
لیہ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ لیہ میں ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، ن لیگ کے ہارے ہوئے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے،
گزشتہ حکومتوں کے منصوبے ہم نے مکمل کیے اور نئے منصوبے بھی شروع کیے، موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں بلکہ عملی اقدامات ہونگے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،
وزیراعظم جیسا سیاستدان پاکستان کو آج تک نہیں ملا، عمران خان ایماندار لیڈر ہیں اور عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں۔