سلمان خان کی دبئی کے ولی عہد کو جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارکباد

ممبئی (لاہورنامہ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دبئی کے کرائون پرنس کو جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔

دبئی کے ولی عہد
سلمان خان کی دبئی کے ولی عہد کو جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارکباد

اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر سلمان خان نے شہزادہ شیخ حمدان کی بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مبارکباد دی۔سلمان خان نے بچوں کے لئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس کے علاوہ اداکار سنجے دت نے بھی شیخ حمدان کو مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ شیخ حمدان نے 20 مئی کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کے ایک دن بعد انہوں نے بچوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔