لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر” کو سب ملکر کامیاب بنائیں،پنجاب میں” خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کاآغازعوامی خدمت کیلئے سنگ میل ثا بت ہو گا،
اب صوبہ بھر میں صفائی سمیت دیگر سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ انہو ں نے کہاکہ ” خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت اس انقلابی پروگرام کے تحت لوگوں کے صفائی، نکاسی آب اور دیگر مسائل دہلیز پر حل ہونگے،
حکومت نے” خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کی ایپ لانچ کردی ہے شہری اس ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے مسائل متعلقہ اداروں کے نوٹس میں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت سرکاری ادارے روایتی طریقے سے ہٹ کر ایک تھیم کے تحت کام کریں گے پروگرام کے تحت پھلے ہفتہ صفائی، دوسرانکاسی آب اور تیسرا ہفتہ سرکاری عمارات کی صفائی ستھرائی کے مختص ہے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام تحریک انصاف حکومت کا لائق تحسین اقدام ہے۔