ممبئی(لاہورنامہ) معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے مداح ایک بار پھر خوش ہوجائیں کیونکہ سلومیاں نے اپنی مشہور زمانہ فلم ”دبنگ” کا اینیمیٹڈ ورژن پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے دبنگ کے اینیمیٹڈ ورژن کا پرومو جاری کردیا ہے۔ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دلکش ‘چلبل پانڈے ‘والے انداز میں نظر آ رہے ہیں ۔
Bhaiyaji smile! Aa gaye hain ‘Chulbul Pandey’ apne animated avatar mein in ‘Dabangg-The Animated Series’ 31st May se, har roz 12 baje, Cartoon Network par! #ThankYouForBeingDabangg #BeDabanggWithCartoonNetwork #CosmosMaya.https://t.co/vhC4lzuKAz
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 30, 2021
سلمان خان نے پرومو ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم دبنگ کے مشہور ڈائیلاگ بھی تحریر کیے۔ سلومیاں نے لکھا: ‘بھیا جی اسمائل(مسکرائیں)! آگئے ہیں چلبل پانڈے اپنے اینیمیٹڈ انداز میں این دبنگ ، دی اینیمیٹڈ سیریز، 31 مئی سے، ہر روز رات 12 بجے، کارٹون نیٹ ورک پر.
سلمان خان نے اس سے پہلے دبنگ کے اینیمیٹڈ ورڑن کے حوالے مداحوں کو کبھی نہیں بتایا تھا۔