ڈاکٹر شاہد صدیق

” خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام سے عوامی مسائل حل ہونگے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہ ہے کہ خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام سے عوامی مسائل حل ہونگے.

،پنجاب حکومت کی”خدمت آپکی دہلیز پر” کی کامیابی سے پنجاب ایک ماڈل صوبہ کے طور پر نمایاں ہوگا،حکومت پنجاب کا” خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کا آغاز عوامی خدمت کامظہر ہے۔

انہو ں نے کہاکہ خدمت مہم وزیر اعلی پنجاب کی عوامی مسائل میں دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے،خدمت مہم کی کامیابی عوام کے ذمہ دارانہ کردار سے مشروط ہے،شہروں کی خوبصورتی برقرار رکھنا عوام کا بھی فرض ہے۔

انہو ں نے کہاکہ خدمت آپ کی دہلیز پر صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا منفرد ترین وژن ہے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئندہ بھی اسطرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔ اس پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو بھی شریک کیا جائے گا۔

انہو ں نے کہاکہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت اور شہروں کی صفای پرمبنی ہے،خدمت مہم میں کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی ہم پر واجب ہے۔