لاہور (لاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم نے کہاہے کہ پنجاب نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ویکسینیشن کرڈالی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 80 ہزارسے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ این سی اوسی کا ہدف انشاء اللہ جلدحاصل کرلیں گے۔
گذشتہ2ماہ کے دوران پنجاب میں ویکسینیشن اور سنٹرزکی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ کیاگیاہے۔ابھی تک 355,208ہیلتھ کئیرورکرزکوپہلی اور 218,973 کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔
ابھی تک پنجاب میں 2,647,913کو پہلی اور715,536افرادکو کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔ ابھی تک مجموعی طورپر 39لاکھ سے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگاچکے ہیں۔
2ماہ قبل پنجاب میں صرف 98ویکسینیشن سنٹرز قائم تھے۔پہلی بارپنجاب کے تعلیمی اداروں،پریس کلبوں عدلیہ،اور میڈیکل طالبعلموں کیلئے خصوصی طور پر ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے مزیدکہاکہ پہلی بار قیدیوں کی ویکسینین کا سلسلہ شروع کیاگیا۔شہریوں کی سہولت کی خاطرہوم ویکسینیشن بھی بڑھادی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ جون اور جولائی میں ویکسینیشن کی تعدادکودوگناکردیاجائے گا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کو گذشتہ24گھنٹوں کے دوران شہریوں کی ریکارڈ ویکسینیشن کرنے پر شاباش دی۔