مدارس کے تحفظ

حکومت مدارس کے تحفظ کو یقینی بنائے جماعت اسلامی پنجاب کا مطالبہ

لاہور (لاہورنامہ)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب(وسطی) محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہم مدارس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ملک میں ہزاروں مدارس کام کر رہے ہیں رجسٹریشن کی آڑمیں ان کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کر سکتے۔

حکومت اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے دینی مدارس کے خلاف اقدامات کرنے سے باز رہے۔ اس موقع پر منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیر شاہدامین عام محمد افضل،عبدالغفار،اعجاز الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا شرمناک اقدام ہے۔

حکومت قادیانی لابی کے زیر تسلط کام کر رہی ہے۔ جب سے تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے ہی قادیانی سرگرم ہیں۔ جماعت اسلامی تحفظ ناموس رسالت قانون میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی۔ مدارس ومساجد اسلام کے قلعے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بھی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

عوام پر حال ہیں ہر شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے تحریک انصاف کی حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والا پاکستان 74برسوں سے انگریزوں کے قانون کے زیرتسلط ہے انگریزتو چلے گئے مگر ان کا نظام آج بھی رائج ہے۔

جب تک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں محمدرسول اللہ ﷺ کے پروکار برسر اقتدار نہیں آتے اس وقت تک پاکستان مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔