لاہور(لاہورنامہ)ڈرگ ایکٹ1976میں ترمیمی آرڈیننس کے بعد پہلا بڑافیصلہ، میڈیکل سٹور پر نشے کے ا نجکشن کی فروخت پرمیڈیکل سٹور مالک محمد ارشد کو10سال قید،2کروڑ50لاکھ جرمانیکی سزا سنادی گئی۔
ڈرگ کورٹ میں میڈیکل سٹور پر نشے کے انجکشن کی فروخت سے متعلق کیس زیر سماعت تھا، ڈرگ ایکٹ1976میں ترمیمی آرڈیننس کے بعد میڈیکل سٹور مالک محمد ارشد کو10سال قید،2کروڑ50لاکھ جرمانیکی سزاسنا دی گئی،
جرمانہ ادا نہ کرنیکی صورت میں مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی، چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کیس کا فیصلہ سنایا، کوالیفائیڈ پرسن عبدالوہاب کو3سال قید،5لاکھ جرمانے کی سزا،جرمانہ ادا نہ کرنیکی صورت میں مزید 6ماہ قید ہوگی،
سیل مین محمد نثار کو 2جرم میں 7سال قی،2کروڑ 55لاکھ جرمانہ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی، احمد علی کو2الزامات میں 10 سال قید،2کروڑ 35لاکھ جرمانہ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 1سال قید ہوگی۔اویس رضا کو2الزمات میں 10سال قید،2کروڑ 35لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔