لاہورر (لاہورنامہ)الیکٹرک گاڑیاں رکھنے والوں کے لئے اچھی خبر، محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیاں رکھنے والوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے تجویز وزیر اعلی ہاؤس بھجوا دی۔ محکمہ ایکسائز پہلے رجسٹریشن فیس کی مد میں 50 فیصد رجسٹریشن فیس وصول کر رہا تھا۔
لاہور میں 15 الیکڑک گاڑیاں رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں۔ اسلام آباد کی جانب سے الیکڑک گاڑیوں کی رجسٹریسن فیس صفر کر دی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز پنجاب نے بھی اسلام آباد کی طرز پر رجسٹریشن فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔