لاہور(لاہورنامہ)پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ اور insur-tech خدمات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی BIMA موبائل ،جاز کے چیف بزنس افسر سید علی نصیر اور BIMA موبائل پاکستان کے سی ای او مرتضیٰ خلیل حسن کے درمیان دستخط کئے گئے ایک معاہدے کے مطابق جاز کلاوڈ سالوشن کا استعمال کرے گی۔
کلاوڈ سروسز اور سالوشنز کا استعمال کاروبار کے کام کرنے کے انداز کو بدل رہا ہے ،جاز نے اپنا کلاوڈ سالوشن 4Q20میں متعارف کرایا ہے تا کہ BIMA جیسے اداروں کےلئے زیادہ مستحکم اور قابل اعتماد انفرا اسٹریکچر کی تعمیر میں مدد حاصل ہوسکے تا کہ وہ زیادہ محفوظ ماحول میں اپنے سالوشن رائج کرسکیں۔
BIMA موبائل پاکستان کے سی ای او مرتضیٰ حسن خلیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”موجودہ وباءنے پاکستان میں دوسری کمپنیوں کی طرح BIMA کے آپریشنز کو بھی متاثر کیا ہے ،راتوں رات ہمیں اپنے 1ہزار سے زائد ملازمین کو مختلف کاموں کی انجام دہی کےلئے ورک فرام ہوم ماڈل کی جانب منتقل کرنا پڑا،
اور اس وجہ سے ہمیں رابطے کے مسائل اور اپنی ٹیم کو اپنے صارفین تک پہنچانے میںدشواریوںکا سامنا کرنا پڑا،ہمارے کال سینٹرز کی موجودہ ایپلیکیشنز تک گھروں سے رسائی حال نہیں تھی ،لہذا ایسے میں جاز کلاو¿ڈ ہمیںایک محفوظ ماحول میںکام کرنے کی گنجائش فراہم کرتا ہے ،جاز کی MIFI ڈیوائسز ہمیںاس ورک ماڈل سے منسلک رہنے کے قابل بناتا ہے۔“
جاز کے چیف بزنس افسر سید علی نصیر نے کہا کہ ”BIMA کا تکنیکی صلاحیت کے ساتھ مائیکرو سطح پر انشورنس کی فروخت کا کاروبار کلاوڈ،ایس آئی پی،کنیکٹیویٹی اور ورچولائزیشن کے ساتھ جاز کا انتخاب کرتا ہے ،جو مقامی انشورنس انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ ساتھ بیک اینڈ پروسیس کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔“
سیکورٹی و ڈیٹا کے تحفظ میںاضافے کے ساتھ ساتھ ،جاز کا کلاو¿ڈ سالوشن دیٹا سینٹر میں فزیکل ہارڈ ویئر کو رکھنے کے حوالے سے رکاوٹوں کو بھی ختم کرتا ہے۔ آگے چل کر یہ سرمایہ کاری BIMA موبائل پاکستان کی ترقی اور پاکستان میںجاز کے صارفین کو اپنی خدمات کو وسعت دینے میں مدد دے گی۔