ڈاکٹر یاسمین راشد

انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر یاسمین راشد

گوجرانوالہ (لاہورنامہ) صو بائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدرات ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں صوبہ کے منتخب اضلاع میں 7 تا 11 جون کو انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے حوالہ سے اہم اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے

اس سلسلہ میں ڈویژنل کمشنرز اور اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ان دونوں اہم ترجیحات کے حوالہ سے واضح ہدایات دیتے ہو ئے صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے باور کرایا ہے کہ تمام وسائل کو برو ئے کار لاتے ہو ئے انسداد پولیو اور کورونا ویکسینیشن کو بھرپور کامیاب بنایا جائے-

انہوں نے کہاکہ کسی بھی سطح پر تساہل اور عدم دلچسپی برتنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز ذاتی طورپر حکومتی ہدیدات پر متعلقہ محکموں کے عمل درآمد اور کارکردگی کی نگرانی کرنے کے پابند ہوں گے –

صو بائی وزیر صحت اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہو ئے صوبائی سیکررٹی ہیلتھ سارہ اسلم نے بتایاکہ 7 تا 11 جون گوجرانوالہ سمیت20 منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران کم و بیش ایک کروڑ 20لاکھ کم سن بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے – چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام محکمے خلوص نیت اور قومی جذبے کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کرنے کے سلسلہ میں جاری کو ششیں کامیاب ہو سکیں –

اجلاس میں کورونا ویکسینیشن کے عمل میں مزید تیزی لانے کے لئے فیصلہ کیاگیاکہ تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زند گی سے تعلق رکھنے والوں بشمول فیکٹری مالکان‘ مزدوروں اور عوام الناس کو کورونا ویکسینیشن لگانے کیلئے محکمہ صحت ترجیحی بنیادوں پر موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دیں جو خود فیکٹریوں‘ سرکاری و نجی دفاتر اور دیگر کاروباری مقامات پر جاکر لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسیئن لگانے کا قومی فر ض ادا کریں – صوبائی و زیر نے بتایا کہ این سی او سی کے فیصلو ں کی روشنی میں تمام اضلاع کورونا ویکسینیشن کا ڈیلی ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے درکار وسائل اور ویکسیئن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں ہم سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہو ئے کورونا ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانا ہوگا-