لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلی پنجاب نے سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈزکی منظوری دے دی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا،وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات کی سڑکوں کو بحال کر کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے،
ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود سڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے، پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے عثمان بزدار نے بجٹ سازی میں زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے پبلک فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی۔