میران شاہ(لاہورنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے پاک افواج کے شانہ نشانہ جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے،قبائلی عوام نے پاکستان کے بقا کی جنگ لڑی پوری قوم کو آپ پر ناز ہے.
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز میران شاہ کا دورہ کیا اور شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کیا، جس پر قبائلی عمائدین نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، وزیر داخلہ نے نادرا رجسٹریشن کے لئے فوری طور پر دو مو بائیل وینز فوری فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا،
عمائدین نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خوش آمدید کہا،وزیر داخلہ کو روائتی علاقائی پگڑی پیش کی گئی،قبائیلی عمائدین نے وزیر داخلہ کو شمالی وزیرستان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، قبائلی عمائدین نے وزارت داخلہ سے متعلق پاسپورٹ اور نادرا رجسٹریشن کے حوالے سے اپنے مطالبات اور گذارشات پیش کیں،
شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور معززین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاک افواج کے شانہ نشانہ جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے،افواج پاکستان سے ملکر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں شمالی وزیر ستان میں ایک میڈیکل یونیورسٹی کے لئے صوبائی حکومت اور وزیر اعظم سے بات کرونگا،
علاقے میں لوگوں سے جرگہ منعقد کرنے کے لئے بھی وزیر اعظم سے بات کرونگا،ذاتی طور پر جرگہ سسٹم کے حق ہوں،یہ ایک آزمودہ متبادل نظام انصاف فراہم کرتا ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر ستان کے سماجی خدوخال بہت منفرد ہیں۔علاقائی قوانین کو مضبوط کرنے کی کوشش کرینگے،وزیر قانون سے بات کرونگا .
کہ علاقائی رسم ورواج کے مطابق قوانین بنانے کے لئے بات کرونگا،شناختی کارڈز کے فوری اجرا کے لئے انتظامات کر رہاہوں، انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔
اسے علاقے میں مروج ہونا چاہئے ،ساوتھ وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے،نارتھ وزیر ستان انٹر نیٹ سروس اسی سال شروع ہوجائیگی، وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ علاقے کو ترقی دینے کے لئے مزیدفنڈز فراہم کئے جائیں گے۔