لاہور(لاہورنامہ)عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کا علمی کونسل اور سوشل ویلفیئر کے عہدیداران کے ہمراہ باغ جناح پارک میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔
صفائی مہم کے موقع پر چیئرمین پی ایچ اے کے ہمراہ صدر علمی کونسل دیدار علی ہنزان، الیاس کریم موکھی، سیکرٹری علمی کونسل رحیم جاوید، نور دین گیلانی سوشل ویلفیئر کے شرکت کی۔
چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے پی ایچ اے افسران کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک میں شہریوں میں پودے بھی تقسیم کیے۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان اور شجرکاری کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے۔
ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا ررکھے۔ ماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی انسانی اور حیوانی زندگی پر گہرے اثرات رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا واحد حل صفائی وستھرائی اور شجرکاری ہے۔
پی ایچ اے عالمی ماحولیات دن شہر میں بھرپور طریقہ سے منا رہا ہے۔ شہر کی مختلف مین شاہراؤں اور علاقوں میں سائیکل کارٹس پر لوگوں میں مفت پودے تقسیم کیے جارہے ہیں۔شہر کو کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صاف ستھرا اور شاداب بنائیں گے۔