ہنگامی بریک

ڈبے گرے ہوئے دیکھ کر ہنگامی بریک لگانے کی کوشش کی ، ٹرین نہیں رکی ‘ اعجازاحمد ڈرائیور

لاہور(لاہورنامہ) ڈہرکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہو جائے گا کہ میں اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے ہوئے نہیں تھے،

رات 3 بج کر 40 منٹ کے وقت کراچی سے آنے والی ٹرین کے ڈبے گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ہنگامی بریک لگانے کی بہت کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رکی۔انہوں نے کہا کہ سرسید ایکسپریس کی دو ائیرکنڈیشنڈ بزنس کلاس بوگیاں اور ایک ڈائننگ کار متاثر ہوئی .

جبکہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی 3 اے سی بزنس اور 8 اکانومی کلاس بوگیاں ڈائون ٹریک پر گریں۔ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائے گا کہ میں اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے نہیں تھے۔