سانحہ ساہیوال:جوڈیشل انکوائری کیلئے سینئر سول جج مقرر‘فریقین کو نوٹس جاری

ساہیوال:سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سینئر سول جج شکیل گورایہ کو مقرر کردیا گیا ،اس ضمن میں سینئر سول عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے گزشتہ روز سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھااورسیشن جج ساہیوال کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جس پر سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سینئر سول جج شکیل گورایہ کو مقرر کردیاگیا،سینئر سول جج نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔سینئر سول جج شکیل گورایہ نے کہا کہ تمام فریق 18 فروری کو عدالت میں پیش ہوں۔