مریم اور نگزیب

الیکٹرانگ مشین کی آڑ میں الیکشن چوری کا منصوبہ بنا یا جا رہا ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزرا کے الیکشن کمیشن جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے مجرم الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینے گئے .

2018 کے الیکشن چور اب الیکٹرانگ مشین کی آڑ میں اگلے الیکشن کی چوری اور دْھند کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،عمران صاحب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے نہیں، فارن فنڈنگ کیس میں جواب کے لئے پیش ہوں ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے مجرم الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینے گئے ،عمران صاحب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے نہیں، فارن فنڈنگ کیس میں جواب کے لئے پیش ہوں ،عمران صاحب الیکشن کمیشن میں پکڑے جانے والے 23 خفیہ فارن اکاونٹس کے لئے پیش ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ لکھیں کہ آئندہ منتخب وزیراعظم کو جعلی الزامات پر نااہل نہیں کرایا جائے گا ،یہ بھی لکھیں کہ منتخب وزیراعظم کو اس کی بیٹی کے ہمراہ جھوٹے مقدمات پر جیل میں قید نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ بھی لکھیں کہ الیکشن کے بعد پوری اپوزیشن کو کال کوٹھڑیوں میں قید نہیں کریں گے ،

یہ بھی لکھیں کہ ایک پارٹی کے لئے تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو لوٹا نہیں بنایا جائے گا ،یہ بھی لکھیں کہ قوم پر سلیکٹڈ اور اقلیتی جماعت کو آئندہ مسلط نہیں کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن الیکشن چوروں کے ساتھ انتخابی اصلاحات کے لئے نہیں بیٹھے گی ،جو قانون سازی آرڈیننس کی فیکٹری لگا کر ایوان کو بائی پاس کرکے کی جائے گی، اسے اپوزیشن مسترد کرتی ہے۔