فیصل آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا.
ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ 432ارب کی نئی مشینری امپورٹ کی گئی ہے سابق حکمران کشکول اٹھائے پھرتے تھے آئی ایم ایف دیگر عالمی مالیاتی ادارے عمران خان کوقرض دینے کے لئے پیچھے پیچھے پھر رہے ہیں .
ہمیں آئی ایم ایف کے طعنے دینے والی ن لیگ خزانے میں صر ف 9ارب ڈالر چھوڑ کر گئی جبکہ پہلے سال ہی ہمیں 10ارب ڈالر کے قرض کی قسط کی ادائیگی کرنا تھی ملک ڈیفالٹ کرسکتا تھاٹیکسٹائل صنعت کے مسائل صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے .
انہوں نے کہا کہ فیڈمک میں ویونگ سٹی کی کینسلنگ بحال کر دی گئی ہے. پاور لومز مالکان 30جون تک فارم فل کر کے 73لاکھ روپے میں فی ایکڑ پلاٹ حاصل کر سکتے ہیں .انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوام دوست وبزنس فرینڈلی ہوگا .
جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا ئے گا،بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بھی نہیں برھائی جائیں گی اوربجٹ کے حوالے سے کسی کادبا¶ قبول نہیں کیاجائے گا زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان لانے کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں اضافہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ اب ہم بتدریج خود انحصاری کی طرف جارہے ہیں قرضوں کا بوجھ کم سے کم کیا جارہا ہے .
ہماری کوشش ہے کہ شرح نمو 6فیصد تک لے جائیں تاکہ روزگار میں اضافہ ہوجبکہ بہترین معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہوئی اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری بھی آئے گی .
انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ٹیکسٹائل انڈسٹری بدحالی کا شکار تھی،سپننگ ملز بند،پاورلومز کباڑ میں فروخت،ریفنڈز پھنسے ہوئے اور کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس میں عدم مساوات موجود تھی .
جس کی وجہ سے ہمارے صنعتکار یہاں سے صنعتیں بند کرکے بنگلہ دیش منتقل ہورہے تھے. ان کا سلسلہ اب بند ہو چکا ہے اورشاندار نتائج حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔