اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق صدرآصف زردای نے ٹرین حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ۔
سابق صدر آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ وفاقی حکومت جان بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ حکومت سندھ زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔