اسلام آباد (لاہورنامہ)نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔
پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے ـجی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020کے مہینوں کے ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 بلین روپے کی کٹوتی کی تھی۔
نیپرا کے مطابق این پی سی سی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نے کٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 2 جون 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق اس کے علاو وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں .
ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گاالبتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا.