ای سی ایل, شہبازشریف

شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے وکلاء سے مشاورت

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست دائر کرنے کیلئے وکلاء سے مشاورت شروع کردی۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے حوالے سے درخواست کب دائر کی جائے۔