ڈاکٹر شاہد صدیق

اپوزیشن اپنی سیا ست بچانے کیلئے ریا ست کیلئے خطرہ نہ بنے ، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہ ہے کہ اپوزیشن اپنی سیا ست بچانے کیلئے ریا ست کیلئے خطرہ نہ بنے،پی ڈی ایم کی نائومیں سواراپوزیشن پارٹیوں کے تمام سربراہان وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں،

عوام کی پسندیدہ حکومت کوکسی فردواحدیاگمراہ افرادکے گینگ سے کوئی خطرہ نہیں۔انہو ں نے کہاکہ حکومت کیخلاف احتجاج کی آڑمیں کوئی جمہوریت کوتختہ مشق بنائے عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے،

اپوزیشن پارٹیاں شوق سے حکومت کیخلاف احتجاج کریں مگر یہ وقت اس کام کیلئے بالکل مناسب نہیں ہے ۔اگراپوزیشن والے تعمیر وطن میں اپنامثبت کردارادانہیں کرسکتے تو پھرانہیں اپنے سیاسی مفادات کیلئے توڑپھوڑاورتشدد سے بھی گریزکرناہوگا۔

انہو ں نے کہاکہ عوام کوایساکوئی ایجنڈا قبول نہیں جو مفرورفردواحد کے اشاروں پرسات سمندرپاربیٹھ کربنایاگیا ہو۔کسی عدالتی سزایافتہ شخص کوجمہوریت کاتشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔