اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیئر نیب صدر سابق وزیراعظم اور شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے ،
پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی الیکشن شفاف نہیں ہوا، لوگ تکلیف میں اور ملک مشکل میں ہے، ملک میں مہنگائی ہے اورلوگ بیروزگار ہورہے ہیں، کوئی پوچھنے والانہیں کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہے؟،ٹرین کا بڑا حادثہ ہوا اور وزیراعظم پارلیمنٹ تک نہیں آئے ، صرف ٹویٹ سے اظہار افسوس نہیں ہوتا،
یہ نالائقی اور کرپشن ہے ، ٹرین کی پٹڑی کی مرمت کے پیسے کرپشن کی نذر ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا عمل جو جاری ہے اس کا حال سب دیکھ سکتے ہیں،ہم تو کہتے ہیں کہ کیمرے لگائیں اور بتائیں کہ ان کیسز میں کیا ہوتا رہا ہے،
چیئرمین نیب خود سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ یہاں آ کر دیکھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگ تکلیف میں اور ملک مشکل میں ہے، ملک میں مہنگائی ہے اورلوگ بیروزگار ہورہے ہیں، کوئی پوچھنے والانہیں کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہے؟
وزیر اعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فرمایا کہ جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے ،آج وفاق اور پنجاب میں پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے ، وزرا دوائیوں، چینی اور گندم میں پیسے کھا گئے اور ان میں کروڑوں نہیں اربوں روپے کھائے گئے، یہ حکومت جاری منصوبے تک مکمل نہیں کر سکی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی الیکشن شفاف نہیں ہوا، اپوزیشن کا کام ہے کہ عوام کی بات کرے، اگر شفاف الیکشن ہوئے اور دھاندلی نہ ہوئی تو عوام الیکشن میں بتائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتا، ہم اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہتا ہوں کہ ظرف بھی کوئی چیز ہے۔