اسلام آباد(لاہورنامہ) احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 30 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف جعلی اکانٹس کیس میں دائر ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر مراد علی شاہ کی عدالتی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست پیش کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شریک ملزم محمد علی بیرون ملک روپوش ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے محمد علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوے دائمی وارنٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کیا جائے جب کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان عدالت پیش ہوں۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 30 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔