فردوس عاشق اعوان

غریب واسا کا بل دیتے اور طاقتور پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (لاہورنامہ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ نے صرف واسا کے ذریعے لاہور کے شہریوں کو ماہانہ 35کروڑ کا ٹیکہ لگایا، واسا کی آمدن 60کروڑ، خرچ 25کروڑ ہے،

35کروڑ نون لیگ حکومت کی جیبوں میں جاتے تھے، غریب واسا کا بل دیتے اور طاقتور پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا۔ منگل کو معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا آغازہو چکا ہے،

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کے عوام کو سہولیات سے محروم رکھا گیا، بارش میں لمبے بوٹ پہن کر فوٹو سیشن کرواتے تھے اور ماضی میں واسا بھی نون لیگ کی کرپشن کے آگے بند باندھنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاست زدہ واسا میں ریفارمز لا رہے ہیں، واسا کی ایک ماہ کی آمدن 60کروڑ اور خرچ 25کروڑ تھا، بقایا 35کروڑ ماہانہ ماضی کے حکمرانوں کی جیبوں میں جاتا تھا،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہوری صحت کے مسائل شاہی تحفہ سمجھ کر برداشت کرتے رہے ہیں، صحت کے نظام میں بہتری کیلئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں،

نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ صحت کی بہتری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو سر سبز رکھنے کیلئے بارشوں کے پانی کو استعمال کیا جا رہا ہے اور جن علاقوں میں پانی کھڑا رہتا ہے و میکنزم کے تحت کام کیا گیا ہے، لانس روڈ میں 14لاکھ گیلن پانی کو جمع کرنے کیلئے ٹینک بنایا گیا ہے۔