لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق کا دماغی سنتولن بری طرح مفلوج ہو چکا ہے،
روزانہ کی بے عزتی نے ان کی دماغی حالت کا بہت زیادہ متاثر کردیا ہے،جس کی وجہ سے فردوس عاشق اب سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہیں،کبھی زلزلہ پر جاہلانہ بیان اور اب 60بے گناہوں کی ہلاکتوں پر بھی ”الحمد اللہ اور ماشاء اللہ”جیسے الفاظ استعمال کرنا باعث ندامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ شرم و حیاء سے عاری ٹولہ لاشوں پر بھی گندی سیاست چمکا رہا ہے۔سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ اور ان کے آقاشہریوں کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔
طیارہ حادثہ ہویا ٹرین حادثہ ہر حادثے میں ملبہ پائلٹ یا ڈرائیو پر ڈال دیا جاتا ہے۔عمران خان کی 51رکنی کابینہ میں ایک بھی ایسا وزیر نہیں جو اپنے وزارت پر توجہ دیتا ہو۔ان تمام وزراء کا فوکس صرف اپنے نااہلیوں کا ملبہ نوازشریف اور شہباز شریف کے کھاتے میں ڈالنے پر ہوتا ہے۔ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لاکے کھڑا کردیا ہے۔
دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک نہیں لاسکے۔عمران خان نے جو گل تین سال میں کھلائے وہی مزید دو سالوں میں کھلائیں گے۔ان سے ابھی بھی بہتری کی امیدیں وابستہ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور قوم پررحم کریں۔