فواد چوہدری

پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد(لاہورنامہ)میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا۔ کابینہ نے پی ٹی وی کو پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز دیکھانے کےلئے انڈین کمپنی کی خدمات لینے کی اجازت نہیں دی ،

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ہندوستان مقبوضہ کشمیر پر 5اگست کے فیصلہ کو واپس نہیں لیتا تب تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار نہیں ہو سکتا ،

انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے، 500 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں،مسلم ممالک کو انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا سرایت کر گیا، مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تدارک کیا جائے۔

وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر اطلاعات اور مشیر پارلیمانی امور نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا اختیار دینے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

پی ٹی وی سپورٹس پر سیریز اے چیمپیئن شپ 2018-19اور پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش 2020کرکٹ میچز دکھانے کے ضمن میں پی ٹی وی کی جانب سے سونی پکچرز نیٹ ورک کو واجب الادا رقوم کی ادائیگیاں کر دی جائیں تاہم کابینہ نے پاکستان انگلینڈ میچز کے حوالے سے پی ٹی وی کو استشنیٰ دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔