گرمی کی شدت میں اضافہ

گرمی کی شدت میں اضافہ، 15 جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیل پر غور

لاہور(لاہورنامہ) حکومت کی جانب سے گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں چھوٹے بچوں کی نکسیر پھوٹنے اور گرمی کی وجہ سے ان کا برا حال دیکھتے ہوئے ایک بار پھر15 جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیل پر غور شروع کردیا ہے.

اس سلسلہ میں حکومت نے تمام صوبوں کو چھٹیوں کے حوالہ سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے گرمی کی وجہ سے کلاسوں میں بچوں کا برا حال ہے .

جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے بچوں کی نکسیر پھوٹنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں اور بچوں کے بے ہوش ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں جس پر حکومت نے 15 جون سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔