اسلام آباد(لاہورنامہ) ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی ۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے کہاکہ انشاء اللہ ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑسے تجاوزکرگئی۔
الحمدللہ لوگ رجسٹرڈ بھی ہورہے ہیں اورویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔اسد عمرنے عوام سے ایک بارپھراپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے ابھی تک نہیں لگوائی توجلد ہی لگوائیں۔