کراچی (لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔
پی ٹی آئی نے ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھادیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ نون پر ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا الزام لگایا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بعد میں موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی، مہنگی بجلی پیدا کی اور سرکلر ڈیبٹ میں اضافہ کیا۔نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ سسٹم میں صلاحیت کی کمی ہے، جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔