مریم نواز

پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ،پی پی پی نکل گئی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں پی پی پی اب اتحاد کا حصہ نہیں ،

پاکستان میں اڈے امریکہ کو دیئے جانے کی شدید مخالفت کرونگی ،چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کو عدلیہ کو اپنے اوپر حملہ تصور کیا جائے،بجٹ کے حوالے سے اعداد و شمار کو مسخ کیا جارہاہے ،بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی بنائیگی،حکومت کی نااہلی نالائقی سے لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔

انہوں نے کہاکہ میں یہ سمجھتی ہوں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے ،آزادانہ اس کی انکوائری ہونی چاہیے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ایک جج کا معاملہ نہیں ،عدلیہ کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کل وہ جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں ،ایک جج جو بتاتا ہے کہ یہ دائرہ کار آپ کا نہیں تو ان کو بھی سمجھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو وہ کچھ کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نا لے سکے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی موقف ہے جو نواز شریف کا ہے ،پی پی پی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں کوئی اور سوال کریں ۔

انہوں نے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل شوکت عزیز صدیقی کیس کو ذاتی کیس سمجھ کر لیں،بصورت دیگر کل کو جسٹس شوکت عزیز کی جگہ کل کوئی اور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کے حوالے سے اعداد و شمار کو مسخ کیا جارہاہے ،بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی بنائیگی۔

انہوں نے کہاکہ استعفوں کا فائدہ تب ہے جب تمام اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی نااہلی عروج پر ہے،اپوزیشن کو مورد الزام ٹھہرا کر حکومت نااہلی چھپا رہی ہے،جس طرح ٹرین حادثہ ہوا نااہلی کیوجہ سے ہوا،

حکومت اپنی نااہلی تسلیم نہیں کررہی ۔ انہوںنے کہاکہ جب ہمیں حکومت ملی بائیس 22گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ تھی،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ماضی حکومت کچھ کام نا کرسکی،اس حکومت کو لوڈ شیڈنگ صفر ملی ،حکومت کی نااہلی نالائقی سے لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔

مریم نواز نے کہاکہ حکومت کی ترجیح نواز شریف اور اپوزیشن کو دبانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لندن کے وزیراعظم سے ملاقات کے وقت جج ویڈیو سکینڈل اور جسٹس شوکت عزیز کیس کو ساتھ لے جائیں۔