فرخ حبیب

جے پی مورگن نے اپنی رپورٹ جاری کردی، پاکستان کےمعاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے سر مایہ کاری کے مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں.

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ دنیا کے بڑے سرمایہ کاری کے مالیاتی ادارے ”جے پی مورگن ”نے اپنی رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں سرمایہ کاروں کو کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جے پی مورگن نے 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کی ہے،رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالرہوگا