خادم حسین

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ : کاروبار کیلئے40ارب پیکیج سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے پنجاب ٹیکس فری بجٹ میں کاروبار کیلئے 40ارب کے تاریخی پیکیج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے .

کہ اس پیکیج سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔بجٹ میں151ارب کے ٹیکس ریلیف اور کاروبار کیلئے 40ارب کے پیکیج سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں معاشی ترقی میں صنعت و تجارت کی اہمیت کے پیش نظر 28سو ایکڑ پر محیط علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد ،بہاولپور اور سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ جیسے منصوبے زیر تعمیر ہیں فیصل آباد اور لاہور کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے ۔

ایسے مقاصد کیلئے حصول کیلئے 3ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے سے معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پنجاب روزگار سکیم کے تحت کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے پنجاب میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے بھی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔