اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کے کار نیا پر زخم آئے ہیں، خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری پر اپوزیشن نے حملہ کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کا کار نیا پر زخم آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں جنہیں خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اس دوران کتاب لگنے سے ملیکہ بخاری کی آنکھ پر زخمی آیا تھا۔