عمران عباس

عمران عباس ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہمت و حوصلے سے متاثر

لاہور (لاہورنامہ) اداکار عمران عباس وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکے کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی ملک کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کے جذبے سے متاثر ہیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں نے 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر سے لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات انتھک محنت کرنے پر سراہتے ہیں۔

انہوں نے وزیر صحت پنجاب کی ہمت و حوصلے کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پہلے ہی اپنے بال کھوچکی ہیں ، صحت اور اپنی توانائیاں کھو رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں کھو سکیں ۔انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشدکی صحت کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں جلد صحت یابی اور لمبی عمر کی عطا فرمائے۔