شہباز گِل

حکومت کا ہر عمل اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں کیل ہے، شہباز گِل

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، بجٹ ریلیف، ملازمتوں کے مواقع، غرض حکومت کا ہر عمل اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں کیل کی حیثیت رکھتا ہے۔

شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں یوں ہی ترقی کرتا رہے گا اور عوام کو سہولیات ملنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں فیٹف کیلئے مثبت قانون سازی ہو رہی ہے،

کرپٹ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے پاکستان کا نام بدنام کیا اور ملک کے گرے لسٹ میں جانے کا سبب بنے۔شہباز گِل نے کہاکہ ملازمت کے متلاشی افراد اور آجروں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر دیا گیا ہے تاکہ ملازمت کے بہترین موقع پیدا ہوں۔