لاہور( لاہورنامہ) اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ میں نے اس سال پاکستان آنا تھا لیکن کورونا وباء کی سنگین صورتحال کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑ گئی ،
لندن میں چار پراجیکٹس چل رہے ہیں اورکورونا کی وجہ سے یہ بھی تعطل کا شکارہوئے ۔ زارا اکبر نے کہا کہ مجھے پاکستان کی یاد بہت ستاتی ہے اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے میں اپنے پراجیکٹس مکمل کرانے کے بعد پاکستان آئوںگی ۔
انہوں نے کہا کہ تمام رشتہ داروں اور دوستوں سے رابطے رہتے ہیں ،مجھے لاہور کے کھانے بہت یاد آتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں لندن میں قیام کے دوران ایک بہترین شیف بن چکی ہوں اور اب پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ کانٹیننٹل اور چائنیز کھانے بنانے میںبھی ماہر ہو گئی ہوں۔