ڈاکٹر شاہد صدیق

اپوزیشن شور شرابے کی بجائے بجٹ کو پوری طرح سمجھنے کی کو شش کرے، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی کر پشن بچانے کیلئے فکرمند ہیں،

اپوزیشن قیادت بے جا شور شرابے کی بجائے وفاقی و صوبائی بجٹ کو پوری طرح سمجھنے کی کو شش کریں،پی ڈی ایم والے اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان کے عوام سے لینے کی کو شش نہ کریں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت کے حکومت گرانے کے خواب کبھی پورے نہیں ہو نگے یہ دیوانے کے خواب کی طرح ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے آنے والا وقت بھی پی ٹی آئی کا ہے، حالیہ وفاقی بجٹ اکثریتی رائے سے منظور ہوگا اور اپوزیشن جماعتوں کی بجٹ مخالف سازشیں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔

انہو ں نے کہاکہ عام آدمی کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب عام آدمی خوشحال ہوگا، بدحالی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی یقینی بنانا پی ٹی آئی کاوہ خواب ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام سے کرپشن کے ناسور کو دفن کرنے اور قانون کی حکمرانی کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا، حکومت نے انتہائی مشکل حالات کے باوجوداقتدار سنبھالا اور تین سالوں میں پانچ دھائیوں کے مسائل حل کرکے دکھائے۔