اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہاہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا استعارہ تھیں۔
فریال تالپور نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا استعارہ تھیں،انہوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنی جدوجہد کے ذریعے ملک میں جمہوری فکر کی آبیاری کی، جو اب ناقابلِ تسخیر ہے۔
فریال تالپور نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں غربت، ناانصافی، آمریت اور پاکستان کے دشمنوں سے لڑنا سکھایا۔ انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک و عوام سے محبت اور ان کے اصول ہمارے لیئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے،آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو مضبوط بنائیں گے۔
فریال تالپور نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پرچم اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے، آئیے اپنے چیئرمین کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آئیے عزم کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جدوجہد کریں گے اور پاکستان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کا عکاس بنائیں گے.