انسداد ڈینگی اجلاس

انسداد ڈینگی اجلاس میں صوبہ بھر میں اس موذی مرض کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گوجرانوالہ (لاہورنامہ) صو بائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس میں صوبہ بھر میں اس موذی مرض کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے متعلقہ انتظامی افسران او رمحکموں کے نمائندگان کو ہدایت کی ہے .

کہ وہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئے ڈینگی کے پھیلاؤ کے اسباب کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں –

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر (کوارڈ) افصال قمر وڑائچ‘ اے سی (جی) تنویر یاسین‘ ڈاکٹر معیز اور دیگر افسران اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی-

ایڈیشنل کمشنر (کوارڈ) افضال قمر وڑائچ نے کہاکہ ڈویژن میں اب تک ڈینگی کے سات مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے ایک مریض کا تعلق گوجرانوالہ‘ چار کا تعلق گجرات اور دو مریضوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے-

انہوں نے بتایاکہ ڈویژن میں ڈینگی کے ایک مریض کی ہلاکت تصدیق ہو ئی ہے تاہم تمام متعلقہ محکمے بالخصوص محکمہ صحت کے انتظامی افسران‘ فیلڈ سٹاف اور دیگر عملہ انسداد ڈینگی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اس ضمن میں دیگر متتعلقہ محکمے بھی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے پابند ہیں.

اور ان کی کارکردگی مسلسل مانیٹر کی جاتی ہے جس کے دوران غفلت اور سستی کے مرتکب اہل کاروں کی باز پرس کاعمل بھی جاری ہے-