پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں "جینڈر بیسڈ وائیلنس” کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں "جینڈر بیسڈ وائیلنس” کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقادکیا گیا۔

ٹریننگ یواین ایف پی اے اور روزان کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ٹریننگ میں خواتین کو ہراسمنٹ،سٹریس مینجمنٹ،ٹروما مینجمنٹ،خود کشی سے متعلقہ کالز کو ہینڈل کرنا، جنسی استحصال کے اثرات،بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات، دکھ اور غم کو کنٹرول کرنے اور نفسیاتی ابتدائی طبی امداد کی کالز کو ہینڈل کرنے کے متعلق تربیت دی گئی۔

5روزہ ٹریننگ میں پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز اور سپروائزر نے شرکت کی۔ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں ایم ڈی راؤ سردار علی خان اور سی او او پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے بھی شرکتِ کی ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد سٹاف کو کام کے دوران عصابی تناؤ پر قابو پانے کا طریقہ کار بتانا تھا۔

تربیتی ورکشاپ کی مدد سے سٹاف کی پرفارمینس میں مزید بہتری آئے گی۔ تریبت حاصل کرنے والے افسران کا کہناتھا کہ ٹریننگ کے ذریعے 15پر موصول ہونے والی کالز کو سمجھنے اور بہتر انداز سے رہنمائی فراہم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔