لاہور(لاہورنامہ) پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں سیکرٹری ایچ یو ڈی کی ہدایت پر پنجاب پی ایچ ایز کے ڈی جیز کا اجلاس منعقد ہوا۔ چین سٹورایسوسی ایشن آف پاکستان کی درخواست پراجلاس بلایا گیا۔
اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی ۔ اجلاس میں شاب بورڈ ٹیکس کی وصولی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کے شہریوں کو کلین اینڈ گرین بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب پی ایچ اے کےتمام ڈی جیز اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں رانا طارق چیئرمین اور احسن محمود ایگزیٹو ممبر چین سٹورایسوسی ایشن نے اپنے مسائل بیان کیے ۔ اجلاس میں مسائل کے حل اور ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ لاہور میں شاب بورڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے ہر ممکن کیے جائیں گے ۔ مثبت تجاویز کے پیش نظر حکمت عملی کیساتھ شاب بورڈ کے ٹیکس وصول کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔