اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز دورے کے موقع پر اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سمیت سینیئر وفاقی وزراء شریک تھے۔
اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اندرونی سیکیورٹی چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔