لاہور(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے لاہور میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے دارلحکومت میں یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ،
کب سے کہہ رہا ہوں کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے، اہم قومی مسائل کو پس پشت ڈالنے سے کام نہیں چلے گا ۔انہوں نے کہاکہ سرد مہری اور معاملات ٹالنے کی قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔
لہو کی فصل پہلے ہی کاٹ چکے ہیں، اس عفریت کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں ۔
شہبازشریف کی شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا ۔