اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں بجٹ باسانی پاس ہوجائیں گے،چوہدری پرویز الٰہی ہمارے قابل اعتماد اتحادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد سے آگاہ کیا۔پرویز الٰہی نے عوامی مفاد میں تاریخی قانون سازی پربابراعوان کے کردارکی تعریف کی۔
بابر اعوان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی ہمارے قابل اعتماد اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بجٹ باسانی پاس ہوجائیں گے۔پرویز الٰہی نے اس موقع پر قرارداد میں فزیو طبی عملے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔