اسلام آباد:ترکی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلباءو طالبات کو اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے طلباءو طالبات کے تمام اخراجات حکومت ترکی برداشت کرے گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے حکام کے مطابق سکالرشپ انڈر گریجوایٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے ہےں۔ سکالرشپ کے لئے 20 فروری تک درخواست دی جا سکتی ہے۔ ترکی سکالرشپ ایک حکومتی فنڈڈ پروگرام ہے جو کہ دنیا بھر کے طلباءو طالبات کو ترکی کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ترکی سکالرشپ کا مقصد ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
Load/Hide Comments